زرین خان بھی ماہر خان کو بچانے میدان میں آگئیں

09:56 PM, 25 Sep, 2017

ممبئی: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ان دنوں اپنی متنازعہ تصاویر کی وجہ سے سخت تنقید کی زد میں ہیں ، لیکن دوسری جانب شوبز سے وابستہ معروف شخصیات اداکارہ کے دفع میں میدان میں ہیں، تاہم اب رنبیر کپور کے بعد ایک اور اداکارہ بھارتی زرین خان میدان میں آگئیں ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ سے ماہرہ خان سے متعلق سوال پوچھا جس پر ان کا کہنا تھا کہ میں جانتی ہوں وہ ایک مسلمان پاکستانی لڑکی ہے ، جس نے شوٹ کا لباس پہنا ہوا تھا۔ زریں خان نے کہا کہ ہر شخص کی اپنی رائے ہے، ہر کوئی ایسے ظاہر کرتا ہے جیسے وہ دنیا پر قبضہ کر کے اس کو بدل ڈالے گا۔ وہ ایسے بیانات دے کر سوچتے ہیں کہ وہ اس طرح دنیا کو بدل رہے کہ لیکن حقیقت اس انسان کی درستگی کے کے بجائے تذلیل کر تے ہیں۔

مزیدخبریں