واشنگٹن: امریکی سکھ رہنماوں کا بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے خطاب کے دوران مظاہرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت خود دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیر خارجہ نے دہشتگردی پرخطاب کیا جبکہ خطاب کے دوران عمارت کے باہر سکھ اور کشمیریوں نے بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سکھ رہنماؤں نے بھارت کو سب سے بڑا دہشتگرد قرار دے دیا۔سکھ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بھارت سے بڑا دہشت گرد کوئی نہیں۔ مودی سرکار کے ہندو نظریے کی بنیاد ہی دہشت گردی پر مبنی ہے۔