امیر قطر لاپتہ، نیویارک سے روانہ ہوچکے لیکن ملک نہیں پہنچے

08:59 PM, 25 Sep, 2017

ٓدوحہ:امیر قطرشیخ تمیم بن حماد الثانی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد نیویارک سے دو روز قبل روانہ ہوچکے ہیں لیکن تاحال اپنے ملک نہیں پہنچے ہیں۔
یہ خبر قطر کشیدگی کے متعلق نہیں بلکہ قطری امیر کی پراسرار ’گمشدگی‘ کے متعلق ہے۔ مختلف عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے قطری امیر کے خطاب کے بعد سے اب تک میڈیا میں اس بارے میں کوئی مصدقہ خبر سامنے نہیں آئی کہ وہ کہاں ہیں۔ ایک قطری ٹی وی کے مطابق شیخ تمیم کی ہفتے کے روز اپنے ملک واپسی کی خبر درست نہیں ہے، جبکہ دوسری جانب یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وہ نیویارک سے دو روز قبل روانہ ہوچکے ہیں لیکن تاحال اپنے ملک نہیں پہنچے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد اس رائے کا بھی اظہار کر رہی ہے کہ قطری امیر ایران یا ترکی کے غیر اعلانیہ دورے پر ہیں۔ بہرحال، حقیقت جو بھی ہے تاحال واضح نہیں۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق عرب سوشل میڈیا پر ایک خصوصی ہیش ٹیگ کا آغاز کیا گیا ہے جس کا مقصد قطر کے امیر شیخ تمیم بن الثانی کا سراغ لگانا ہے۔

مزیدخبریں