حقیقی سیاسی قوتوں کو سازشی ہتھکنڈوں سے جھکایا اور ہٹایا نہیں جا سکتا، سینیٹر پرویز رشید

08:45 PM, 25 Sep, 2017

اسلام آباد: سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کے بعد نئے انتخابات کی بات کرنیوالوں کو سانپ سونگھ گیا ہے، عمران خان کی بات کو تو خود ان کی جماعت کے لوگ سنجیدگی سے نہیں لیتے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان انتخابات کا مطالبہ وزیر اعظم سے پہلے وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے منوائیں۔ پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کا خیال تھا کہ شاید نواز شریف واپس نہیں آئیں گے لیکن انتخابات 2018 میں ہی ہوں گے اور عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کارکردگی کا جادو سر چڑھ کر بولے گا، حقیقی سیاسی قوتوں کو سازشی ہتھکنڈوں سے جھکایا اور ہٹایا نہیں جا سکتا۔ پرویز رشید نے مزید کہا کہ نواز شریف جلد اپنے اتحادیوں کو حالات اور آنیوالے انتخابات کے بارے میں اعتماد میں لیں گے.

مزیدخبریں