بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑ گئی

بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑ گئی

جنیوا: سوئزرلینڈ کے شہر جنیوا میں بھارت کے خلاف مہم دیکھنے میں آئی ہے، بسوں اور ٹرینو ں پر ناگالینڈ، کشمیر اور مانی پور کی آزادی کیلئے تحریریںلکھی گئیں ہیں۔


تفصیلات کے مطابق جہا ں ایک طرف بھارت نے سوئزر لینڈ میں پاکستان کے خلاف مہم شروع کر رکھی تھی جس میں بلوچستان کی آزادی کی بات کی گئی تھی تو اب بھارت کے خلاف جنیوا کی بسوں اور ٹرینوں پر ناگالینڈ ، کشمیر ، تریپوری اور مانی پور کی آزادی کیلئے تحریری لکھی نظر آرہی ہیں جو کہ بھارت کیلئے کسی بڑی شرمندگی سے کم نہیں ہے اور ایک بار پھر بھارت کو منہ کی کھانی پڑ رہی ہے۔


دلچسپ بات یہ ہے کہ جنیوا میںجہاں ایک طرف انسانی حقوق کیلئے اقوام متحدہ کا 36سیشن جاری ہے تو دوسری طرف جنیوا میں کشمیر سمیت دوسری ریاستوںکی آزادی کی مہم بھارت کیلئے انتہائی شرم کی با ت ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پہلے سوئزرلینڈ میں بھارت کی طرف سے پاکستان مخالف مہم سرگرم تھی جس میں پاکستا ن کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرتے ہوئے بلوچستان کی علیحدگی کی بات کی گئی تھی تو اب بھارت کی ہرزہ سرائی کو بھی بے نقاب کیا جارہا ہے۔