"خلافت آرہی ہے "اسلام آباد میں داعش کا بینر آویزاں

06:52 PM, 25 Sep, 2017

اسلام آباد:اسلام آباد کی انتہائی مصروف شاہراہ پر داعش کی طرف سے ایک بینرآویزاں کیا گیا جس پر لکھا ہوا تھا کہ" جلد خلافت آرہی ہے "۔
تفصیلات کے مطابق دارلحکومت اسلام آباد میں انتہائی اعلی سطح کے سیکیورٹی انتظامات کے با وجودکوئی شخص داعش کے جھنڈے کی طرز کا ایک پیغاماتی بینر آویزاں کرنے میں کامیاب ہو گیا جس پر داعش کی طر ف سے خلافت کی آمد کا پیغام صاف دکھائی دیا ۔بینر پر لکھی گئی تحریر کچھ یوں تھی"Khilafat is coming"۔
یہ بینر اسلام آباد کے علاقے اقبال ٹاﺅن کے قریب اسلام آباد ایکسپریس وے کے ایک پل پر لگایا گیاتھا۔ایک شہری کیطرف سے تھانے میں شکایت کی گئی کہ اس نے ایسا ایک جھنڈا نما بینر لگا دیکھاجودہشتگرد تنظیم داعش کے جھنڈے سے بالکل ملتا ہے ۔بعدازاںشہری کی طرف سے شکایت کرنے پر اس بینر کو اتار لیا گیا۔وفاقی وزیرداخلہ کی طر ف سے واقعے کی تحقیقات کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں