نئی دہلی: بھارتی شخص بیٹی کی شادی کیلئے آئی فون 8 کا تحفہ خریدنے سنگا پور جا پہنچا جہاں اس نے شخص نے 13 گھنٹے یپل اسٹور کے سامنے کھڑے ہوکر گزارے۔
رپورٹس کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے 43 سالہ امین احمد ڈھولکیہ کو بیٹی کو شادی پر آئی فون 8 کا یادگار تحفہ دینے کے لیے پہلے اپنے ملک سے دور سنگاپور جانا پڑا۔سنگاپور میں جمعرات کی رات کو امین احمد ایپل اسٹور کے سامنے کھڑے ہوئے اور پوری رات آئی فون کے انتظار میں گزار کر 13 گھنٹے بعد کامیاب ہوسکے۔ اس شخص کا کہنا تھا ' میں نے دو فونز خریدیں ہیں، جن میں سے ایک دوسری بیٹی کے لیے ہے، یہ پہلی بار ہے کہ میں کسی چیز کے حصول کے لیے پوری رات قطار میں لگارہا، اب مجھے اچھا تو لگ رہا ہے مگر پوری رات کھڑے رہنا بہت مشکل کام تھا'۔
سنگاپور میں جمعہ کی صبح آٹھ بجے جب ایپل اسٹور کو کھولا گیا تو اس کے باہر متعدد غیرملکیوں سمیت 200 افراد قطار لگائے ہوئے تھے۔واضح رہے کہ کہ ایپل نے بارہ ستمبر کو آئی فون ایٹ اور ایٹ پلس متعارف کرائے تھے اور ان کی فروخت بائیس ستمبر سے شروع ہوئی تھی۔