نئی دہلی:کانگریس نے داﺅد ابراہیم کی بیوی کی گزشتہ سال بھارت آمد کی وضاحت مانگ لیں ہیں۔
گزشتہ سال داﺅد ابراہیم کی بیوی کی ممبئی آئیں جس کی کسی کو بھی نہ خبر ہوئی ۔ ایسے میں کسی بڑی اور نامور شخصیت کا ملک میں آنا اور کسی کو خبر نہ ہونا نہ صرف مہاراشٹر حکومت کی ناکامی ہے بلکہ ممبئی انٹیلی جنس کی ناکامی بھی بتائی جارہی ہے۔
کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ داود ابراہیم کی بیوی مہ جبین شیخ 2016 میں اپنے والد سے ملنے کیلئے ممبئی آئی تھی،مودی سرکار اس دوران سوئی رہی۔ ترجمان کانگریس کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب داﺅدابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس کی بھابھی مہ جبین شیخ 2016 میں اپنے والد سلیم کشمیری سے ملنے کیلئے ممبئی آئی تھی، بعد ازاں خاموشی سے واپس چلی گئی۔
دوسری طرف پولیس نے اقبال کاسکر کی جانب سے ایسے کسی بھی انکشاف کی تردید کردی ہے۔