یمن میں عرب اتحادی طیاروں کی بمباری،حوثی کمانڈرسمیت 12جنگجوہلاک

03:58 PM, 25 Sep, 2017

صنعاء:حوثی باغی تین روز میں مزید ایک اور اہم کمانڈر سے محروم کردیے گئے جبکہ عرب اتحادی فوج کے طیاروں نے شمالی مغربی گورنری حجہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں ایک اہم کمانڈر سمیت12 جنگجو ہلاک اور25 زخمی ہوگئے۔

عرب ٹی وی کے مطابق یمن کی سرکاری کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ عرب اتحادی فوج کے طیاروں نے شمالی مغربی گورنری حجہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں ایک اہم کمانڈر سمیت12 جنگجو ہلاک اور25 زخمی ہوگئے۔

سرکاری فوج کے محکمہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ حجہ گورنری کے علاقے حرض میں اتحادی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں اہم حوثی کمانڈر عمار ابنو خرشفہ اپنے12 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

بیان میں کہا گیا کہ میدی اور حرض کے محاذوں پر حوثی پسندوں اور علی صالح کے خلاف لڑائی جاری ہے۔ تازہ کارروائیوں میں ان دونوں محاذوں پر حوثیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ باغیوں کے اسلحہ کے متعدد مراکز بھی تباہ کردیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ عمار ابو خرفشہ کو حوثی ملیشیا کی جانب سے حجہ میں مرکزی جنگی کمانڈر مقرر کیا تھا۔ حرض میں تین روز میں یہ دوسرے اہم ترین حوثی کمانڈر کی ہلاکت ہے۔ تین روز پیشتراسی محاذ پراسلحہ اور سامان کی سپلائی کے انچارج سرکردہ حوثی کمانڈر فواد الجبری کو ہلاک کردیا گیا تھا۔

مزیدخبریں