کامیڈی فلموں میں کام کرنا پسند ہے، اکشے کمار

03:25 PM, 25 Sep, 2017

ممبئی: بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے کہا کہ انھیں کامیڈی فلموں میں کام کرنا پسند ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اکشے کمار نے اپنے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ کامیڈی فلمیں چونکہ انٹرٹینمنٹ سے بھرپور ہوتی ہیں اس لئے یہ فلمیں ان کی پسندیدہ ہوتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کامیڈی فلمیں لوگوں کے چہروں پر مسکان بکھیرتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایکشن، رومانوی، سنجیدہ کردار کے ساتھ کامیڈی کردار بھی نبھاتے رہیں گے۔

اداکار کی حال میں ریلیز ہونے والی فلم ٹائیلٹ اِک پریم کتھا ہے جس نے باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں