ابھیشک بچن نے فلم پلٹن میں کام کرنے سے انکار کر دیا

03:18 PM, 25 Sep, 2017

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ابھیشک بچن نے فلم پلٹن میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز جے پی دتا کی فلم پلٹن کی کہانی 1962 میں ہونے والی انڈو چین کی جنگ پر مبنی ہے جس میں ابھیشک بچن نے کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

فلمساز کا کہنا ہے کہ ابھیشک بچن نے فلم پلٹن کے پہلے شیڈول کی عکسبندی کے آغاز سے 24 گھنٹے پہلے فلم میں کام کرنے سے انکار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم میں کام کرنے سے انکار ان کی کوئی ذاتی وجہ ہے۔

فلم میں ابھیشک بچن کی جگہ دوسرے اداکار کے نام کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ فلم کی کاسٹ میں سنیل شیٹی، ارجن رامپال، پلکیت سمرت، ، سونو سود، گورمیت چوہدری، جیمی شیرگل، جیکی شروف اور لوسینہا شامل ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں