چینی بحری بیڑا روس سے مشترکہ مشقوں کے بعد واپس پہنچ گیا

03:10 PM, 25 Sep, 2017

سانیہ :چینی بحری بیڑا اہم ترین منصوبہ مکمل کر کے واپس پہنچ گیا، چینی بحری بیڑا جنوبی چین کے صوبے ہینان کی بندرگاہ سانیہ واپس پہنچ گیا ہے،یہ بحری بیڑا روسی بحریہ کے ساتھ بحیرہ بالٹک میں روسی بحریہ کے ساتھ مشقوں کی کامیاب تکمیل کے بعد چینی فوجی بندرگاہ میں واپس آیا ہے ، یہ بحری بیڑا میزائل تباہ کن ہیفی میزائل بردار جہاز ین چینگ اور رصد فراہم فراہم کرنیوالے جہاز لوما ہو پرمشتمل تھا َ

یہ پہلا چینی بحری بیڑا ہے جو خطے میں فوجی مشقوں کیلئے استعمال ہوتا ہے ، مشترکہ مشقیں جولائی میں شروع ہوئی تھیں ، مشترکہ سمندری مشقوں 2017ءکا پہلا مرحلہ تھا ، یہ جاپانی سمندر اور اوخاٹسک میں ہونیوالی مشقوں کی طرز پر کی گئی ہیں ، سودنوں کی مشقوں کے دوران بحری جہازوں میں 28000ناٹیکل میل سفر طے کیا ، اس دوران چینی بحری بیڑے نے فن لینڈ اور لٹویا کے خیرسگالی اوردوستی دورے بھی کئے َ

بحری بیڑے نے دہشتگردی اور بحری قزاقی کیخلاف بھی مشقوں میں حصہ لیا ، ان کامیاب مشقوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ چینی بحریہ پراعتماد ہے اور وہ سمندر پار طویل مدتی کارروائیوں میں بھی حصہ لے سکتی ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں