اسلام آباد: میاں عتیق نے پارٹی رکنیت خارج ہونے کا فیصلہ تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو ووٹ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی ذات کی بنیاد پر دیا اس میں فاروق ستار یا پارٹی کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔
پیر کے روز متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما میاں عتیق نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کل بھی پارٹی کے ساتھ مخلص تھا اور آج بھی پارٹی کے ساتھ مخلص ہوں میرے حوالے سے جو بھی پارٹی نے فیصلہ کیا ہے اس کو دل سے قبول کرتا ہوں۔
میاں عتیق نے کہا کہ میں نے کوئی بھی غلط کام نہیں کیا ہے اور مسلم لیگ (ن) کو ووٹ حالات کے پیش نظر اپنی ذاتی حیثیت میں دیا ہے۔ اس سے پارٹی یا فاروق ستار کا کوئی بھی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھ پر الزام لگانے والے خود ماضی میں چمک دمک کے پیچھے جاتے رہے ہیں میں تو ہمیشہ مزدور باپ کا مزدور بیٹا ہی رہا ہوں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں