سکھر: پریس کانفرنس سے خطاب میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نیا اپوزیشن لیڈر لانے کے لیے ایم کیو ایم سے بات کر کے تحریک انصاف نے تھوکا ہوا چاٹا۔ اگر ایم کیو ایم ملک دشمن تھی تو ان کیساتھ کیوں بیٹھ رہے ہیں اور عمران خان ٹھیک تھے یا ایم کیو ایم .
انہوں نے کہا کہ ملک میں افراتفری ہے، سیاسی جماعتیں اندر سے کھوکھلی اور گتھم گتھا ہیں جبکہ پیپلزپارٹی گڈا گڈی کا کھیل نہیں کھیلے گی۔ پیپلز پارٹی جمہوریت کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ پی ٹی آئی نے ایم کیو ایم کے بارے میں جو کہا اس پر وہ ان سے معذرت کریں۔ تحریک انصاف نے کراچی والوں کی جو دل آزاری کی اس پر معذرت کرنی چاہیے۔
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں کہ اپوزیشن لیڈر کو ہٹانا میرا حق ہے جو صوبہ نہیں سنبھال سکا وہ ملک کو کیا سنبھالے گا اور جس سیاستدان کے قول و فعل میں تضاد ہو وہ قوم کی کیا قیادت کرے گا۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پولیٹیکل پارٹیز آرڈر کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کر رہا ہے جو سیاستدان عدالتوں اور انصاف سے بھاگتا ہے وہ سسٹم سے غائب ہو جاتا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں