سیول: جہان ایٹم بم پڑے ہیں وہاں زلزلہ آگیا تو کیا ہو گا، جنوبی کوریا کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شمالی کوریا میں ایک جوہری تجربے کے مقام کے نزدیک ہفتے کے روز زلزلے کے دو جھٹکے آئے ہیں۔ جنوبی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے کئے گئے جوہری تجربے کے چند روز بعد سےرونماکے مقام کے نزدیک زلزلے کے دو جھٹکے ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
انتظامیہ نے پہلے ہی مطلع کیا تھا کہ جاپانی وقت کے مطابق ہفتے کے روز شام پانچ بجکر 29 منٹ پر ایک جھٹکا محسوس کیا گیا تھا۔ جاپانی وقت کے مطابق دوسرے روز ً دوپہر ایک بجکر 43 منٹ پر اسی مقام پر 2.6 شدت کے ایک زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیا۔
انتظامیہ نے مزید یہ بھی کہا ہے کہ دونوں جھٹکوں کا مرکز شمالی کوریا کے شمال مشرقی علاقے میں جوہری تجربے کے مقام پنگیری سے تقریباً 6 کلومیٹر دور اور 2 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتوں میں دوبارہ اِسی پیمانے کے زلزلے مزید آسکتے ہیں۔