ماہرہ کی عزت کرتا ہوں، بیٹا جس سے دل چاہے ملے‘ رشی کپور

ماہرہ کی عزت کرتا ہوں، بیٹا جس سے دل چاہے ملے‘ رشی کپور

ممبئی : ماہرہ خان اور رنبیرکپور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد تنقید کا طوفان اٹھا تو اداکار کے والد بھی معاملے میں کود پڑے، رشی کپور نے کہا میرا بیٹا جوان اورغیر شادی شدہ ہے، وہ جس سے چاہے مل سکتا اور جسے چاہے دوست بنا سکتا ہے۔

لوگوں کی جانب سے اسکی ذاتی زندگی میں مداخلت کرنے کی کوشش ٹھیک نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا دونوں کسی عمارت کے باہر سگریٹ نوشی کر رہے ہیں، ممکن ہے اندر سموکنگ کی اجازت نہ ہو، اس سے زیادہ ان تصاویر کے بارے میں اور کچھ نہیں جانتا۔

رشی کپور نے مزید کہا ہم میں سے کوئی بھی اس بارے میں زیادہ نہیں جانتا تو بات کو اتنا آگے کیوں بڑھایا جا رہا ہے، دونوں کے حوالے سے خبریں محض افواہیں ہیں جن کا حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں۔