عارف والا ریشم گلی کے عقب میں واقع لیڈیز بوتیک پر موجود رات کے اندھیرے میں چوہوں نے دراز میں پڑے پانچ پانچ ہزار کے 25 نوٹوں کو کتر کر پرزہ پرزہ کر دیا۔ دکان مالک نے جب صبح سویرے دوکان کھولی تو جگہ جگہ قالین پر ان نوٹوں کے متعدد باریک باریک پرزے بکھرے ہوئے پائے۔
جیسے ہی اس نے سیل والا دراز کھولا تو نوٹوں کا حال دیکھ کر بے ہوش ہو گیا۔ جسے فوری طور پر طبی امداد دی گئی۔ ہوش میں آنے پر دکان مالک نے بتایا کہ میں نے دکان میں ہونے والی سیل رکھی ہوئی تھی اور گزشتہ رات میں نے دکان کا مال لینے کیلئے لاہور آنا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں