لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔
انہیں معاون خصوصی برائے سپیشل ایجوکیشن کا عہدہ دیا گیا ہے۔ ثانیہ عاشق 2018 کے عام انتخابات میں بطور ینگسٹ ایم پی اے منتخب ہوئیں اور وہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ساتھ تقریباً دس سال سے کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے ڈاکٹر آف فارمیسی کی ڈگری حاصل کی ہے۔
اس کے علاوہ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سلمی بٹ کو پرائس کنٹرول اور کوموڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا قلمدان سونپنے کی منظوری دی ہے۔ چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی ہدایت پر اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔