راولپنڈی :راولپنڈی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل اختتام پذیر ہو گیا۔
انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز بنائے ہیں۔ بین ڈکٹ 12، زیک کرالی 2، اور اولی پوپ ایک رن پر آؤٹ ہوئے، جبکہ جو روٹ 5 اور ہیری بروک 3 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 344 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، جس کی وجہ سے اسے انگلینڈ پر 77 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔ سعود شکیل نے شاندار 134 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ ساجد خان نے 48 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ نعمان علی نے 45، شان مسعود نے 26، اور صائم ایوب نے 19 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے ریحان احمد نے 4 اور شعیب بشیر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
دوسرے دن پاکستان نے 73 رنز کے مجموعی اسکور سے اپنی اننگز کا آغاز کیا۔ چوتھی وکٹ شان مسعود کی گری، جو 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان 25 رنز پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، جبکہ سلمان آغا صرف 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
یاد رہے کہ انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 267 رنز بنا کر آؤٹ ہو چکی ہے۔