پاکستان اور روسی افواج کی مشترکہ مشق ’دروزباہفتم‘ ختم ہو گئی

پاکستان اور روسی افواج کی مشترکہ مشق ’دروزباہفتم‘ ختم ہو گئی

راولپنڈی: پاکستان اور روس کی افواج کی مشترکہ مشق ’دروزباہفتم‘ اختتام پذیر ہو گئی۔ یہ دو ہفتے کی مشق 13 اکتوبر 2024 کو شروع ہوئی، اور اس کی اختتامی تقریب کا انعقاد نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں ہوا

تقریب کے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ، آئی جی ٹریننگ اینڈ ای ویلیوایشن، تھے، جبکہ روسی سفیر البرٹ پی کورو اور دیگر اعلیٰ شخصیات بھی موجود تھیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، اس مشق کا مقصد پیشہ ورانہ مہارتوں کو بہتر بنانا اور دوست ممالک کے درمیان فوجی تعلقات کو مضبوط کرنا ہے۔ مستقبل میں یہ فوجی دستے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرتے رہیں گے۔

مصنف کے بارے میں