بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ضمانت آج منظور ہو گئی:فیصل واوڈا

05:12 PM, 25 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی  کی بہنوں کی رہائی کے لیے کوششیں کرنے کا وعدہ کیا تھا، اور آج الحمداللہ ان کی ضمانت منظور ہو گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک بیان میں انہوں نے وضاحت کی کہ گزشتہ رات انہوں نے خان صاحب کی بہنوں کی رہائی کے لیے کام کرنے کا عزم کیا تھا، اور اب یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت، جو اپنے لیڈر کی بہنوں کے جیل میں ہونے کے باوجود ان کی خبر تک نہیں لیتی، قوم کے سامنے اپنی حقیقت نہیں لا رہی۔ 

انہوں نے یقین دلایا کہ وہ عوام کو سچ بتاتے رہیں گے، جبکہ پی ٹی آئی کی قیادت کی کوششیں عوام سے حقائق چھپانے کی ہیں۔

مزیدخبریں