لاہور کی سموگ میں بھارت 30 فیصد، ہم 70 فیصد ذمہ دار ہیں:مریم اورنگزیب

04:45 PM, 25 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے لاہور میں سموگ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس میں بھارت کی 30 فیصد اور ہمارے اپنے اقدامات کی 70 فیصد ذمہ داری ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے لاہور میں موجود 45 لاکھ موٹربائیکس، 1200 بھٹوں، اور 6800 سے زیادہ صنعتی یونٹس کا ذکر کیا اور بتایا کہ یہ سموگ کا تیسرا مرحلہ ہے۔ 

انہوں نے مختلف علاقوں جیسے شاہدرہ، شاد باغ، گلشن راوی، اور بادامی باغ میں ایئر کوالٹی کی خراب حالت پر تشویش کا اظہار کیا۔ مریم اورنگزیب نے یقین دلایا کہ پنجاب حکومت سموگ کو کنٹرول کرنے میں کوئی کمی نہیں کرے گی، اور عوام کی صحت کے معاملے میں سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے گزشتہ چھ ماہ میں ماحولیات کی بہتری کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں، جن میں 50 سے زائد بھٹوں کے معائنے اور 700 بھٹوں کی مسماری شامل ہے۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا بھی وعدہ کیا گیا، اور عوام سے درخواست کی کہ وہ پلاسٹک بیگ کا استعمال ترک کریں، کیونکہ حکومت اس کے خلاف مؤثر کارروائیاں کر رہی ہے۔

مزیدخبریں