مہنگائی 15.15 فیصد، 13 اشیاء مہنگی، 10 سستی

مہنگائی 15.15 فیصد، 13 اشیاء مہنگی، 10 سستی

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی آئی ہے، جو اب 15.15 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، گزشتہ ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.22 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 51 بنیادی اشیاء میں سے 13 کی قیمتیں بڑھیں، 10 کی قیمتیں کم ہوئیں، جبکہ 28 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

رپورٹ کے مطابق، آلو کی قیمت 3.33 فیصد، لہسن کی 2.97 فیصد، دال مونگ کی 2.84 فیصد، اور انڈوں کی 2.02 فیصد بڑھی۔ دوسری طرف، زندہ مرغی کی قیمت میں 7.12 فیصد، پیاز میں 5.07 فیصد اور آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 1.16 فیصد کمی ہوئی۔ دال ماش، چینی اور چنے کی دال بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں