فیفا نے نئی ورلڈ رینکنگ جاری کردی،  عالمی چیمپئن ارجنٹائن کی پہلی پوزیشن برقرار 

04:14 PM, 25 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن :فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے نئی ورلڈ رینکنگ جاری کی ہے، جس میں عالمی چیمپئن ارجنٹائن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ فرانس دوسرے، سپین تیسرے، اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر ہے، جبکہ برازیل پانچویں نمبر پر ہے۔

پاکستان ایک درجے تنزلی کے بعد 198 ویں نمبر پر آ گیا ہے، جب کہ بھارت 125 ویں نمبر پر ہے۔ افغانستان، نیپال، اور مالدیپ نے پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جہاں افغانستان 151، مالدیپ 163، اور نیپال 176 پر ہیں۔

خواتین کی رینکنگ میں امریکہ پہلے، انگلینڈ دوسرے، اور سپین تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ پاکستان کی خواتین کی ٹیم 158 ویں پوزیشن پر ہے۔

مزیدخبریں