راولپنڈی :خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں زام ایف سی چیک پوسٹ پر فتنہ خوارج کے دہشت گردوں کے حملے میں 10 جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق، دہشت گردوں نے رات کے وقت بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کا ایف سی کے جوانوں نے بہادری سے مقابلہ کیا اور اپنی جانیں قربان کر دیں۔
شہید ہونے والے جوانوں میں 6 کا تعلق جنوبی وزیرستان اور 4 کا ضلع کرک سے تھا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ زخمی اہلکاروں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔