انقرہ :ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ایرو اسپیس کمپنی (ٹی یو ایس اے ایس) کے ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد حکومت نے ایک اہم اقدام اٹھایا ہے۔ اس حملے کے نتیجے میں سوشل میڈیا کے بڑے پلیٹ فارمز، جیسے ایکس، یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹِک ٹاک پر پابندی لگائی گئی ہے۔
بین الاقوامی انٹرنیٹ آبزرویٹری نیٹ بلاکس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ترکیہ میں یہ سوشل میڈیا پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب ترک حکام نے حملے کی میڈیا کوریج پر بھی پابندی عائد کی۔