چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس

11:20 AM, 25 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا آج عدالت عظمیٰ میں آخری دن ہے، اور ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر فل کورٹ ریفرنس کا آغاز ہو گیا ہے۔

 یہ ریفرنس سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر ایک میں ساڑھے 10 بجے شروع ہوا، جس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے علاوہ 16 ججز شریک ہیں۔

سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ رخصت پر ہونے کی وجہ سے اس ریفرنس میں موجود نہیں ہیں، اور دیگر ججز جیسے جسٹس ملک شہزاد، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس عائشہ ملک بھی شامل نہیں ہیں۔

 فل کورٹ ریفرنس میں سپریم کورٹ کے وکلا، عدالتی عملہ اور صحافی بھی موجود ہیں، جہاں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ خطاب کریں گے۔

 نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین اور صدر سپریم کورٹ بار بھی اس موقع پر خطاب کریں گے۔

مزیدخبریں