پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ رقم ، 100 انڈیکس 90 ہزار کی حد بھی عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ رقم ، 100 انڈیکس 90 ہزار کی حد بھی عبور کر گیا

کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، جہاں 100 انڈیکس نے ایک نئے ریکارڈ کے ساتھ 90 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر لی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ 100 انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں یہ 90 ہزار 55 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

گزشتہ روز بھی، 100 انڈیکس میں 1751 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، جس سے یہ پہلی بار 88 ہزار کی حد کو عبور کر سکا۔ رواں ہفتے کے آغاز میں 21 اکتوبر کو مارکیٹ 85 ہزار 250 پوائنٹس سے شروع ہوئی تھی، اور اختتام پر 807 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 86 ہزار 57 پوائنٹس پر پہنچ گئی تھی۔ اس کے بعد سے سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری ہے۔

مصنف کے بارے میں