اسلام آباد : انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانتیں منظور کر کے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
دونوں کی ضمانتیں 20،20 ہزار روپے کے مچلکوں پر منظور کی گئیں۔ یہ فیصلہ جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ڈی چوک احتجاج کیس کی سماعت کے دوران دیا۔
علیمہ خان اور عظمیٰ خان 4 اکتوبر سے تھانہ کوہسار کے مقدمے میں گرفتار تھیں۔ یاد رہے کہ عمران خان کی اہلیہ کو بھی گزشتہ روز اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔