اسلام آباد :پی پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی کاکہنا ہےکہ ہمیں لگتا تھا کہ نواز شریف مینار پاکستان جلسے میں الیکشن کا مطالبہ کریں گے۔ ن لیگ الیکشن کا مطالبہ کیوں نہیں کررہی۔یہ الیکشن کا مطالبہ کیوں نہیں کررہے۔
پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ ہےکہ ہمیں لگتا تھا کہ نواز شریف مینار پاکستان جلسے میں الیکشن کا مطالبہ کریں گے۔ ن لیگ الیکشن کا مطالبہ کیوں نہیں کررہی۔یہ الیکشن کا مطالبہ کیوں نہیں کررہے۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر ان کو لگتا ہے کہ جیت رہے ہیں تو الیکشن کا مطالبہ کیوں نہیں کررہے۔ ہم نے ہمیشہ لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کی ہے۔ ہمیں کبھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی۔نواز شریف کو جوپروٹوکول مل رہا ہے و ہ دیگر سابق وزرا ئے اعظم کوبھی ملنا چاہئے۔ جو نگران حکومت نے کام کیا وہ ان کا کام نہیں تھا۔
جو چیز2018 میں غلط تھی و ہ آج بھی غلط ہے۔ ہم نے گالم گلوچ کی سیاست نہیں کی نہ ہی کریں گے۔ ن لیگ سولہ ماہ کی بات کیوں نہیں کرتی۔ن لیگ والے شہباز شریف کے سولہ ماہ کی بات کیوں نہیں کرتے۔ن لیگ شہباز شریف کے سولہ ماہ کے دور کی بات بھی کرے۔