اسرائیل کے  غزہ ، لبنان کے بعد  شام پر بھی فضائی حملے، حلب کے دو  ہوائی اڈوں کا فلائٹ آپریشن  معطل، 11افراد جاں بحق

09:49 PM, 25 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

دمشق:اسرائیل نے غزہ ، لبنان کے بعد  شام پر بھی فضائی حملے کیے ہیں۔ اس میں 11 فوجی جاں بحق ہوگئے  ہیں ۔  شام کے جنوبی علاقے میں اسرائیل نے گولان کی پہاڑیوں سے فضائی حملے میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور اسلحہ ڈپو سمیت فضائی دفاعی ریڈار کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا۔

اسرائیلی فوج نے اس جارحیت کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ شامی فوج کی جانب سے گولان کی پہاڑیوں کی جانب راکٹ داغا گیا تھا جس کے جواب میں فضائی حملے کیے۔

فضائی حملوں کے باعث شام کے دارالحکومت دمشق اور جنگ سے سب زیادہ متاثرہ شہر حلب کے دو اہم ہوائی اڈوں کے فلائٹ آپریشنل کو معطل کرنا پڑا تھا۔

اسرائیلی فوج نے شام کے شہر حلب کے انٹرنینشل ایئرپورٹ پر فضائی حملہ کیا۔ دمشق سے شامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں ایئرپورٹ کے رن وے کو نقصان پہنچا۔

شامی میڈیا نے شامی فوج کے ذرائع سے بتایا کہ دشمن نے لطاکیہ کے مغرب میں بحیرہ روم کی سمت سے حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج کے حملے میں شام کے 11 فوجی ہلاک ہوئے جن میں 4 افسران بھی شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں