کراچی :شرائط پوری نہ کرنے پر وزارت صنعت و پیداوار نے 3 بڑی کار کمپنیوں کے مینوفیکچرنگ لائسنس معطل کردیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گاڑیوں کی ایکسپورٹ اور لوکلائزیشن سے متعلق شرائط پوری نہ کرنے پر کارروائی کی گئی۔
وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق کار ساز کمپنیوں نے گاڑیوں کی مقامی سطح پر پیداوار نہیں بڑھائی تھی، کار ساز کمپنیاں 2 فیصد ایکسپورٹ سے متعلق شرط بھی پوری نہیں کر پائیں۔
اس بناء پر وزارت صنعت و پیداوار نے 3 بڑی کار کمپنیوں کے مینوفیکچرنگ لائسنس معطل کر دیے، کار ساز کمپنیاں گاڑیوں کے آلات و سپیئر پارٹس مقامی سطح پر تیار کرنے کی پابند ہیں۔