ورلڈ کپ کی تاریخ کی سب سے بڑی فتح،آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کو 309 رنز سے شکست دے دی 

08:17 PM, 25 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

دہلی : آسٹریلیا نے نیدرلینڈ کو ورلڈ کپ کی تاریخ کی سب سے بڑی شکست دے دی ۔آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 24ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کو 309 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی۔آسٹریلیا کے 400 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 21 اوور وں میں 90 رنز پرپویلین لوٹ گئی ۔اس سے قبل آسٹریلیا نے افغانستان کو 2015 کے ورلڈکپ میں 275 رنز سے شکست دی تھی۔

نیدر لینڈز کا کوئی بھی بیٹسمین بڑا سکور کرنے میں ناکام رہا۔ نیدرلینڈ کے وکرما جیت سنگھ نے 25 ، میکس او ڈوڈ نے 6، کولن ایکرمین نے 10، سی برینڈ اینگل بریچٹ نے 11، بیس ڈی لیڈ نے 4، تیجا ندا مانارو14، لوگن وین بیک صفر،  رولوف وین ڈی مرواصفر، آریات دت ایک، پال وین میکرن صفر بنا کرپویلین لوٹے۔


آسٹریلیا کی طرف سے  مچل سٹارک نے 1، جوش ہیزل ولڈ نے  ایک، پیٹ کمنز نے 1، مچل سٹارک نے دو، ایڈم زیمپا نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ 
آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 399 رنز بنائے، ڈیوڈ وارنر 104 اور گلین میکسویل 106 رنز بناکر نمایاں رہے۔اس کے علاوہ  سٹیو سمتھ نے 71 اور لبوشین نے 62 رنز بنائے جبکہ جوش انگلس 14، مچل مارش9 اور کیمرون گرین 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، پیٹ کمنز 12 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔نیدرلینڈز کی جانب سے لوگن وین بیک نے10 اوورز میں 74 رنز دے کر 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، بیس ڈی لیڈا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
نیدرلینڈز کے خلاف میکسویل نے 40گیندوں پر 8چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے ورلڈکپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنائی۔انہوں نے نیدرلینڈز کے خلاف 44 گیندوں پر 106 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلوی بیٹر کی اننگز میں 9 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم کے پاس تھا جنہوں نے رواں ورلڈکپ میں ہی سری لنکا کے خلاف 49 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔
نیدرلینڈز کے خلاف آسٹریلیا کی کامیابی  ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی دوسری بڑی فتح بھی ہے، اس سےقبل بھارت نے سری لنکا کو 317 رنز سے شکست دی تھی۔دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے  گئے میچ میں آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاتھا۔

مزیدخبریں