زلفی بخاری کے گرد گھیرا تنگ، ریڈ وارنٹ جاری ،انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے پاکستان لانے کا فیصلہ

06:30 PM, 25 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کے گرد گھیرا تنگ ، ریڈ وارنٹ جاری   کیے گئے ہیں۔ا نٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے پاکستان لانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ 

 وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی  کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دی۔ وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کیلیے انٹرپول سیکریٹریٹ فرانس کو درخواست بھیجنے کی ہدایت کی۔

پی ٹی آئی رہنما کے خلاف 18 مارچ کو تھانہ گولڑہ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا، جس کے بعد سے وہ بیرون ملک میں مقیم ہیں۔ ایف آئی اے انٹرپول کے ذریعے زلفی بخاری کی گرفتاری کی قانونی کارروائی شروع کرے گا۔

مزیدخبریں