میکسیکو: سمندری طوفان اوٹس میکسیکو کے جنوبی ساحل سے ٹکراگیا ہے۔ یہ طوفان کیٹیگری چار کا ہے۔تاہم ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ادارے الرٹ ہیں اکاپولکو کے ساحل پر تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور لہریں ساحل سمند سے ٹکرا رہی ہیں۔ نیشنل ہری کین سنٹر کے مطابق سمندری طوفان اوٹس میکسیکو کے جنوبی ساحل سے ٹکرایا ہے۔
نیشنل ہریکین سینٹر اور میکسیکو کی نیشنل میٹرولوجیکل سروس کے مطابق، اوٹس کمزور ہو کر زمرہ 4 کا سمندری طوفان بن گیا ہے اور اب 130 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں ۔طوفانی ہوائیں تیز بارش کے ساتھ پھیل رہی تھیں جس کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، ہریکین سینٹر نے اگلے چند گھنٹوں کے دوران مرکز کے قریب انتہائی تباہ کن ہواؤں اور اونچے علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے سے خبردار کیا ہے۔