اے این ایف کی کاروائیاں ، 25 ہزار 984 کلو منشیات برامد، 259 سے زائد ملزمان گرفتار

01:34 PM, 25 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: منشیات فروشوں کے خلاف ملک بھر میں کاروائیوں کے دوران سیک ستمبر سے  15 اکتوبر تک ملک بھر سے تقریباً 25 ہزار 984 کلو منشیات برآمد کی گئی جبکہ 259 سے زائد گرفتاریاں  کی گئیں۔

نگران حکومت، سیکیورٹی فورسز اور عسکری قیادت نے ملکی سالمیت اور نوجوانوں کے محفوظ مستقبل کے لیے سخت اقدامات لینے کا فیصلہ کیا ۔ حکومتی ایماء پر ماہ ستمبر سے ملک بھر میں منشیات فروشوں اور سپلائرز کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا۔

رواں سال  اکتوبر میں پنجاب سے 5.277، بلوچستان سے 147، خیبر پختونخوا سے 37.85، نارتھ سے 294.08 اور سندھ سے 168 کلو منشیات برآمد کی گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب سے 2 کلو ہشیش اور 3.12 کلو ہیروئن، 0.15 کلو میتھ برآمد کی گئیں جبکہ خیبرپختونخوا میں 6.15 کلو ہیروئن، 29.71 کلو ہشیش اور 1.795 کلو میتھ  برامد کی گئی۔ اسی طرح سندھ سے 168 کلو،  بلوچستان سے 147 کلو ہشیش برآمدکی گئیں۔

منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن میں پنجاب سے 6, سندھ سے 2، بلوچستان سے 1 اور خیبرپختونخوا سے 12 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔

 یکم ستمبر سے 15 اکتوبر تک کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر سے تقریباً 25،984 کلو منشیات برآمد، 259 سے زائد گرفتاریاں کی گئیں۔

 نگران حکومت اور عسکری قیادت ملک بھر سے منشیات جیسی لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

مزیدخبریں