کراچی: شہر قائد میں گارڈن پولیس نے معروف کمپنیوں کا نام استعمال کرکے لوکل آئل کی فروخت کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے تین کارٹن آئل کے ڈبے بڑے 12 گیلن، 8 ڈبے آئل چھوٹے گیلن، 5 گیلن بڑے کین، 6 خالی ڈبے، بوتل پیک کرنے کی مشین اور دیگر سامان برآمدکیا گیا ہے۔
گارڈن پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان کی شناخت آصف علی، محمد عامر اور راجو کے ناموں سے ہوئی۔