اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان آف پاکستان نےانتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج، کوائف کی درستگی، ووٹ کے اخراج اور ووٹ کی منتقلی کے لیے درخواست دینے کی تاریخ میں توسیع کر دی۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کے اہم اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق الیکشن کمیشن نےعوام الناس کی سہولت کے لیے ووٹ کے اندراج، منتقلی، اخراج اور کوائف کی درستگی کی تاریخ میں 28 اکتوبر 2023 تک توسیع کر دی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے عوامالناس کو ہدایت جاری کی گئی کہ تمام افراد تاریخ میں توسیع سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے 28 اکتوبر 2023 تک اپنے ووٹ کے اندراج، ٹرانسفر، اخراج اور درستگی کو یقینی بنائیں۔
واضح رہے کہ ووٹ کے اندراج، منتقلی اور ڈیٹا کی درستگی کی 25 اکتوبر بروز بدھ آخری تاریخ تھی اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ انتخابی فہرستیں منجمد کر دی جائیں گی اور اس ڈیڈ لائن کے بعد مزید ووٹوں کا اندراج یا منتقلی ممکن نہیں ہو گی۔