ایم ڈی کیٹ دوبارہ کرانےکی تاریخ کا اعلان

ایم ڈی کیٹ دوبارہ کرانےکی تاریخ کا اعلان
سورس: File

پشاور: خیبرپختونخوا ن میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے داخلہ ٹیسٹ (MDCAT 2023) کے دوبارہ انعقاد کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔  خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے پہلے ٹیسٹ کے لیے 19 نومبر کی تجویز دی تھی تاہم نئی تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی ہے۔

 خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ 26 نومبر کو منعقد کیا جائے گا۔

ے ایم یو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ٹیسٹ دوبارہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے زیراہتمام کیا جائے گا، اور اس کیلئے پولیس اور دیگر سیکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں سے مدد لی جائیں گی۔کے ایم یو کے مطابق 46 ہزار 658 امیدواروں نے ٹیسٹ میں شرکت کیلئے رجسٹریشن کروائی ہے۔

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا میں بلیو ٹوتھ ڈیوائسز کے ذریعے میڈکل کالجز اور ڈینٹل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ میں اسکینڈل سامنے آنے کے بعد پچھلا میڈیکل ٹیسٹ منسوخ قرار دیا تھا۔  219 طالبہ کی رجسٹریشن کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے جو بلیو ٹوتھ اور دیگر طریقوں سے نقل سکینڈل میں ملوث پائے گئے تھے۔

مصنف کے بارے میں