پاکستان کا غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ

08:19 AM, 25 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

نیو یارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا پاکستان فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔

پاکستانی سفیر منیر اکرم نےغزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں فلسطینیو ں کے ساتھ کھڑا ہے۔

سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے۔  اسرائیل نے غزہ میں پانی ،ایندھن ،خوراک کی ترسیل روک رکھی ہے۔ اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کا مرتکب ہورہاہے۔


 
انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیلی کارروائی وسیع اور زیادہ خطرناک تنازعہ کی صورت اختیار کرسکتی ہے۔ 

منیر اکرم نے اس بات پر افسوس کیا کہ جنگ بندی کی قرارداد منظور نہیں کی جاسکی جس کی بھاری ذمہ داری ان پر عائد ہوتی ہے جو اس تنازعہ کو بڑھانے کےذمہ دار ہیں۔

مزیدخبریں