دودھ کی قیمت میں 50 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا

08:00 PM, 25 Oct, 2022

کراچی:   دودھ کی قیمتوں میں 50 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ۔

 تفصیلات کے مطابق کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں 50 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے ۔کمشنر کراچی اور دودھ فروشوں کے درمیان مذاکرات کا دوسرا  دور   ہوا،مذاکرات کے دوران طے پایا کہ  کراچی میں اب  دود ھ  170 روپے لیٹر میں  فروخت کیا جائے گا ۔

کمشنر کراچی کی جانب سے ڈیری فارمرز کو دودھ 153 روپے فی لیٹر فروخت کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ، ہدایت کے مطابق ہول سیلرز 160 روپے اور ریٹلرز 170 روپے فی لیٹر دودھ فروخت کرسکیں گے،ڈیری فارمرز نے کمشنرکراچی کی جانب سے نئی طے کردہ قیمتوں کو مسترد کردیا ہے ۔  

مزیدخبریں