لاہور : پنجاب کے ہسپتالوں کے برن یونٹس کا کوئی پرسان حال نہیں ،صوبائی دارالحکومت لاہور کے 3 سرکاری ہسپتالوں میں علاج کے لئے دربدر ہونے والی جھلسی ہوئی دو سالہ علیزہ دم توڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق لواحقین اوکاڑہ سے 2 سالہ علیزہ کو لاہور لائے بچی کا 35فیصد جسم جھلسا ہوا تھا ، علیزہ کو پہلے چلڈرن ہسپتال داخل نہیں کیا گیا اس کے بعد جناح ہسپتال کے برن یونٹ میں بھی داخلہ نہ ملا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر بچی کو میو اسپتال داخل کیا گیا لیکن بچی جانبر نہ ہو سکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے جناح ہسپتال میں اربوں روپے کی لاگت سے بننے وا لا برن سینٹر ایمرجنسی کی صورت میں جلے ہوئے مریضوں کو داخل نہیں کرتا۔ بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے تشویشناک حالت میں لائے جانے والے مریض جان کی بازی ہار جاتے ہیں ۔