کراچی ،انسداد دہشتگردی عدالت نے قتل اور اغوا کے مجرموں کو تین بار عمر قید کی سزا سنادی

05:35 PM, 25 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی :انسداد دہشتگردی  کی عدالت  نےقتل اور اغوا کے کیس  پر  چھ سال بعد  فیصلہ سنادیا ۔

پراسیکیوٹر اقبال میو کے مطابق مجرم خالد اور پرویز کو تین بار عمر قید کی سزا سنا ئی گئی ہے ، عدالت کی جانب سے ملزمان کو  15 لاکھ کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے،مجرموں کی جائیداد ضبط کرنے کے   احکامات بھی دئیے گئے ہیں، مجرموں پر تھانہ بن قاسم میں مقدمہ درج کیا گیا تھا،   دو ملزمان کو عدم ثبوت کی بناء پر بری  کردیا گیا ہے ۔

 یاد رہے مجرموں  پر شہری رفیق کو اغوا کے بعد قتل کرنے کا الزام تھا اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔جس پر انسداد دہشتگردی  کی عدالت  نےقتل اور اغوا کے کیس  پر  چھ سال بعد  فیصلہ سنادیا ہے ۔

مزیدخبریں