برطانوی باد شاہ چارلس سوئم سے بکنگھم پیلس میں ملاقات کے بعد رشی سونک باضابطہ طور پربرطانیہ کے نئے وزیر اعظم بن گئے ۔
بکنگھم پیلس کی جانب سے رشی سونک کو برطانیہ کا نیا وزیراعظم مقررکرنے کی تصدیق کردی گئی ہے ۔ رشی سونک شاہ چارلس سوئم سے بکنگھم پیلس میں ملاقات کے بعد باضابطہ طور پروزارتِ عظمی کا عہدہ چنبھال لیا، رشی سونک نے اپنی سرکاری رہائش گاہ 10 ڈاؤننگ سٹریٹ میں خطاب کیا ۔
رشی سونک کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ برطانیہ کو اس وقت بڑے معاشی بحران کا سامنا ہے ان کی کوشش ہے کہان کی کوشش ہوگی کہ وہ سابقہ حکومت کی غلطیوں کو سدھار سکیں۔
برطانیہ کے نومنتخب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لز ٹرس نے تبدیلی کے لیے انتھک محنت کی لیکن ان سے کچھ غلطیاں ہوئیں۔ان کا کہنا تھا وہ بورس جانسن کے بطور وزیراعظم لیے گئے زبردست اقدامات پر ہمیشہ ان کے شکر گزار رہیں گے۔