ارشد شریف کو بیرون ملک جانے پر میں نے مجبور کیا، اسے کینیا میں ٹارگٹ کرکے مارا گیا: عمران خان کا انکشاف

04:08 PM, 25 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ ارشد شریف کو بیرون ملک جانے پر میں نے مجبور کیا وہ بیرون ملک جانا نہیں چاہتا تھا۔ مجھے انفارمیشن ملی تھی کہ اس کو مارنے والے ہیں۔ ارشد شریف کو نامعلوم نمبرز سے دھمکیاں ملتی تھیں۔ کینیا میں اسے ٹارگٹ کرکے مارا گیا۔ 

پشاور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے عمران خان نے کہا کہ انسانی معاشرہ کے اندر جب کوئی طاقتور کسی کو ڈراتا ہے تو اس کے لیے اللہ نے جہاد رکھا ہے۔ ارشد شریف کو گھر  میں گھس کر ڈرایا گیا۔ صابر شاکر کو بھی ڈرایا دھمکایا جاتا رہا ہے۔ سرٹیفائیڈ چور ملک پر قابض ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں