مقبوضہ مغربی کنارے میں صہونی فوج کی فائرنگ، 6 کشمیری شہید

مقبوضہ مغربی کنارے میں صہونی فوج کی فائرنگ، 6 کشمیری شہید

مقبوضہ بیت المقدس: صیہونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فائرنگ کر کے 6 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا جبکہ متعدد فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا۔ 
تفصیلات کے مطابق فلسطینی وزیرصحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 6 فلسطینی شہید اور 19 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قابض اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپے مارے اور متعدد فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار بھی کر لیا۔ 
اسرائیلی فوجیوں کی بڑی تعداد میں موجودگی کے باوجود سیکڑوں فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے اور اسرائیلی فورسز کے مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔
اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کا محاصرہ کررکھا ہے اور مختلف علاقوں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مصنف کے بارے میں