اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزراءکی موجودگی میں ریاستی اداروں کے خلاف نازیبا نعرے سوالیہ نشان ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شیخ رشید نے لکھا ’وزراءکی موجودگی میں ریاستی اداروں کے خلاف نازیبا نعرے سوالیہ نشان ہیں۔ جب کریمنل قانون بناتے ہیں تو انصاف کا مذاق اڑتا ہے۔ مانگے تانگے کے بیرون ملک دوروں سے کچھ امداد نہیں ملے گی۔ زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔ اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہے۔ ڈالر نایاب، سرمایہ کاری کی جھوٹی تسلی سب بے کار ہے۔‘