لاہور: امریکی ڈالر گزشتہ روز سے ایک بار پھر گراوٹ کا شکار ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں دوبارہ اضافہ ہونے لگا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر مزید سستا ہوا ہے جو انٹر بینک میں 16 پیسے کمی کے بعد 220 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ہے جبکہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 220 روپے 41 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا منفی آغاز ہوا ہے اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 60 پوائنٹس کی کمی کے بعد 42 ہزار 286 پر آ گیا ہے۔