چیف جسٹس کے نامزد ججز کی حمایت پر تنقید؟ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے استعفیٰ دےدیا

12:20 AM, 25 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپنی وزارت سے استعفی دیدیاہے۔ اعظم نذیر تارڑ نے ہاتھ سے لکھا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوادیا ہے۔

نیو نیوز کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپنے استعفے میں ذاتی وجوہات کا لکھا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ پر جوڈیشل کمیشن میں چیف جسٹس کے نامزد ججز کو ووٹ دینے پر ن لیگ اور وکیلوں کی طرف سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ 

علاوہ ازیں عاصمہ جہانگیر کانفرنس وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی موجودگی میں اداروں کے خلاف نعرے بازی پر بھی ان پر شدید تنقید ہو رہی تھی۔ 

مزیدخبریں