وزیراعلی بلوچستان کیلئے پی ٹی آئی کا سردار یار محمد رند کو لانے کا فیصلہ

09:41 PM, 25 Oct, 2021

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے بلوچستان کے وزیراعلی کے لئے سردار یارمحمد رند اور سپیکر کے لئے بابر موسیٰ کو لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

تحریک انصاف بلوچستان پارلیمانی سربراہ سردار یار محمد رند کی صدارت میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر نصیب اللہ مری، ایم پی اے میر نعمت زہری، ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسی خیل، ایم پی اے میر عمر خان جمالی، ایم پی اے، فریدہ رند اور مبین خلجی نے شرکت کی ۔اجلاس میں صوبےموجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

اجلاس میں اتحادی جماعتوں سے رابطے کے لئے دو رکنی کمیٹی قائم کی گئی، کمیٹی میں ایم پی اے میر نعمت زہری ، ایم پی اے میر عمر جمالی پر مشتمل ہو گی۔ اس موقع پر متفقہ طور پرسردار یار محمد رند کو وزیر اعلی ، اور سردار بابر موسی خیل کواسپیکر اسمبلی نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی جماعت نے فیصلہ کیا کہ پارلیمانی سربراہ سردار یار محمد رند کے بطور وزیر اعلی بلوچستان اور سردار بابر موسی خیل کے بطور اسپیکر بلوچستان اسمبلی کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے۔

اجلاس میں اراکین نے متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف ماضی میں اتحادی جماعت کو قائد ایوان، سپیکر اور متعدد بار سینیٹ میں ووٹ دے چکی ہے۔

مزیدخبریں